بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 11, 2021

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد29لاکھ38ہزارسے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد29لاکھ38ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے 13کروڑ 60لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد دس کروڑ 93لاکھ سے زیادہ ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے تباہی مچا دی ہے۔ ایک دن میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بھارتی حکام پریشان ہیں کہ کورونا وائرس پر کیسے قابو پایا جائے۔ بھارت میں اس وقت ایک لاکھ 69ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا سے 5 لاکھ 75ہزار سے زیادہ ہلاکتیں جبکہ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 18لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔برازیل میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں 2500 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 51ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔۔ ایک کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ متاثر ہ ہیں۔
فن لینڈ میں سینکڑوں مظاہرین کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ پولیس نے 20 کے قریب افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ہے۔