قومی

  • قومی
  • Apr 11, 2021

ملک بھر میں کورونا سے مزید114افراد جاں بحق : 5050نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی تیسری لہر تیزی سے جاری ہے۔۔مہلک وائرس سے مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15ہزار 443ہو گئی ہے۔ 24گھنٹے میں مزید پانچ ہزار 50 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار ہزار 143افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح اب 10.96فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز 46ہزار 66ٹیسٹ کئے گئے۔۔ اس وقت 6لاکھ 31ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔