قومی

  • قومی
  • Apr 11, 2021

علامہ طاہر اشرفی کی نیوز کانفرنس

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔گزشتہ سال کورونا وائرس کیلئے طے کی گئی احتیاطی تدابیر اس سال بھی لاگو ہونگی۔لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ نمازی مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی۔مسجد اور مدرسوں کی رجسٹریشن منسوخی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔