قومی

  • قومی
  • Apr 13, 2021

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردپیر عرف اسدہلاک ہو گیا۔مارا جانیوالا دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک ہونیوالا دہشتگرد پیر عرف اسد 2006سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔دہشت گرد پیر عرف اسدپہلے تحریک طالبان پاکستان بیت اللہ محسود گروپ کا ممبر تھا اوروہ سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد دہشت گردپیرعرف اسد نے شہریار مسعود گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔