ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 12, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی مردم شماری کا عمل مارچ 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سی سی آئی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نئی مردم شماری کیلئے بنیادی طریقہ کار 6 سے 8 ہفتے میں طے کرلیا جائیگا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا اوربیرسٹر فروغ نسیم سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ وزراءاعلیٰ سردار عثمان بزدار، جام کمال خان اور مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کا شفاف عمل قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2017کی مردم شماری پر ملک کے متعدد حصوں سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اکثریتی رائے سے مردم شماری نتائج جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات، حلقہ بندیاں اور وسائل کی تقسیم کا فارمولا طے کیا جا ئے گا۔