بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 02, 2021

چین میں طوفان سے 11 افراد ہلاک 100 سے زیادہ زخمی

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں تیز ہواؤں کے طوفان سے 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔طوفان سے گھروں کی چھتیں گر گیئں اورہزاروں درخت اکھڑ گئے جس سے 3000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ۔ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان سے ٹیلیفون کے کھمبے بھی ٹوٹ گئے۔
چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کے سرکاری نشریاتی ادارے نے طوفان کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ شہر بھر میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیرپڑے ہو ئے ہیں۔