بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 02, 2021

افغانستان : ایندھن کے متعدد ٹینکروں کو لگنے والی آگ کے سبب نو افراد ہلاک اور چودہ زخمی

افغان دارالحکومت کے شمالی حصے میں ایندھن کے متعدد ٹینکروں کو لگنے والی آگ کے سبب نو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔ ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو رات گئے یہ آگ اچانک ایک ایسے علاقے میں لگی، جہاں ایندھن سے بھرے درجنوں ٹینکر پارک کیے گئے تھے۔ درجنوں ٹینکر، ٹرک اور گاڑیاں اس آگ سے تباہ ہو گئیں۔کئی گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہمچا۔۔ اس آتش زدگی کی زد میں ایک مقامی پٹرول اسٹیشن بھی آ گیا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ آگ کس وجہ سے لگی۔