موسم

  • موسم
  • May 04, 2021

آئندہ 12گھنٹے کے دوران موسم کی صورتحال : بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی ، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بہاولنگر 43 ، شہید بینظیر آباد، مٹھی42، نورپور تھل ، بھکر،کوٹ ادو، ر حیم یار خان ،موہنجو داڑو، سر گو د ھا اور ملتان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔