کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 05, 2021

پاکستان ۔ زمبابوے ٹیسٹ سیریز : دوسرا ٹیسٹ7مئی سے۔قومی ٹیم نے پریکٹس کا آغازکردیا

زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغازکردیا ہے۔
ہرارے سپورٹس کلب میں قومی کرکٹرز نے مشن کلین سویپ کیلئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے پر توجہ دی۔کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز سے آغاز کیا۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے سلپ میں کیچز کی طویل مشق کرائی۔ بلے بازوں نے بیٹنگ سکلز کو نکھارنے جبکہ بولرز نےبھی اپنی صلاحیتوں کو بہتربنانے کےلئے خوب پسینہ بہایا۔
قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے پہلا ٹیسٹ تین دن میں ختم کرتے ہوئے اننگز اور 116رنز سے فتح سمیٹی تھی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ سات مئی سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔