بین الاقوامی

  • May 05, 2021

برازیل میں ڈے کیئر سنٹر پر حملہ : حملےمیں تین بچوں سمیت عملے کے 2افراد ہلاک

برازیل کی ریاست سانٹا کیٹرینا میں ایک18 سالہ نوجوان نے ڈے کیئر سنٹر میں چھریوں کے وار کر کے تین بچوں سمیت عملے کےدو افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک خاتون ٹیچرورکر اور ایک تعلیمی اسسٹنٹ شامل ہیں ۔حملہ میں متعدد بچے زخمی ہو ئے ۔ حملے کے بعدنوعمر نوجوان نے خود کو مارنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ریاستی پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نےاس واقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔