قومی

  • May 05, 2021

ملک میں کورونا کی تیسر ی لہر کی شدت برقرار : 24گھنٹے کے دوران مزید119افراد جاں بحق،4ہزار 113نئے کیس رپورٹ

ملک میں کورونا سے ایک دن میں 119 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 211 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99، بلوچستان میں 22 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341، اسلام آباد میں 76 ہزار 696 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔