قومی

  • May 05, 2021

آرمی چیف اورسعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الروالی سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع،سلامتی اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نےعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے خطےکے امن وسلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دوطرفہ تعاون بڑھانے اور امن و استحکام کے لیے اقدامات کی مکمل حمایت کریں گے۔