قومی

  • May 05, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس : رواں برس قبائلی اضلاع کیلئے 48 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پروزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل مالی حالات اور کورونا کے باوجود رواں سال وفاق کی جانب سے انضمام شدہ علاقوں کے لئے 48 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے جو ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انضمام شدہ علاقوں کے حوالے سے آئندہ بجٹ میں مقامی قیادت اور عوامی نمائندگان کی مشاورت سے ان منصوبوں کو ترجیح دی جائے ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی مانیٹرنگ اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول پر نظر رکھنے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت کے نمائند وں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اورجاری ترقیاتی عمل کو عوام کی حمایت سے آگے بڑھایا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کے حوالے سے اب تک 217 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ ان میں تعلیم، صحت، مواصلات، آب پاشی، سپورٹس، لاء اینڈ جسٹس، زراعت، توانائی، پینے کا صاف پانی اور دوسرے منصوبے شامل ہیں۔