بین الاقوامی

  • May 06, 2021

بھارت میں ایک دن میں چار لاکھ12ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ گئے

بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کی وبا کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہاں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارت میں ایک دن میں چار لاکھ 12ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزیدتین ہزار 982افراد جان کی بازی ہارگئے۔ بھارت میں اس وقت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 30ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 15کروڑ 58لاکھ سے زیادہ جبکہ 32لاکھ 54ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔