قومی

  • May 06, 2021

الیکٹرونک ووٹنگ ہماری ضرورت - بائیومیٹرک سسٹم سےاصل ووٹرکی شناخت ہوگی : صدرمملکت

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہےکہ الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم ہماری ضرورت ہے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں بیلٹ پیپرنہیں ہوگا۔ بائیومیٹرک سسٹم سےاصل ووٹرکی شناخت ہوگی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے صدرمملکت نےاپوزیشن کوبھی ایوان صدر آنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میراکام سب کواکٹھا کرکے ایک دوسرےسےروابط قائم کراناہے۔ صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بیلٹ پیپرکاسسٹم ختم نہیں کررہے اس کو بھی مزید بہتر کررہے ہیں۔الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے پارٹی نشان کے ساتھ ووٹ پرنٹ ہوگا۔ فزیکل بیلٹ پیپرزحتمی نتائج کیلئےشمارہوں گے ۔صدرمملکت نے کہاکہ الیکشن اصلاحات کے حوالے سے جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں اس میں الیکشن کمیشن کےنمائندے بھی شریک ہوےہیں۔ صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آرڈیننس اس لیےآیاکہ3 لاکھ پولنگ بوتھ ہونگے،3لاکھ 25ہزارمشینیں بنانی ہیں۔سب کی مشاورت سےمعاملہ حل ہوجائے تویومیہ ایک ہزارمشینیں بننی ہیں۔