ٹاپ سٹوری

  • May 06, 2021

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکا عزم : وزیر اعظم آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبےکا آغازکریں گے

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرر ہے ہیں۔وزیر اعظم پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبےکا آغازکریں گے۔ 10 سے زیادہ سائٹس کا منصوبے کے آغاز کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے آغاز کی بڑی تقریب آج رائیونڈمیں ہو گی جس میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔وفاقی حکومت ہر ہاؤسنگ یونٹ کیلئے وزیراعظم کی مارک اپ سبسڈی سکیم کے مطابق مارٹگیج کا انتظام بھی کررہی ہے۔