سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 06, 2021

امریکن باسکٹ بال این بی اے : بوسٹن سیلٹکس نے اورلینڈو میجک ،پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نےکلیولینڈ کیولئیرز کو شکست دی

امریکن باسکٹ بال"این بی اے" میں بوسٹن سیلٹکس نے اورلینڈو میجک اورپورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نےکلیولینڈ کیولئیرز کو شکست دی۔
اولینڈو میں کھیلے گئے میچ میں بوسٹن سیلٹکس نے میزبان ٹیم کو 96کے مقابلے میں 132پوائنٹس سے شکست دی۔ کھیل کے چاروں کوارٹرز بوسٹن سیلٹکس کے نام رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیمبا واکرنے32اور جیسن ٹاٹم نے27پوائنٹس سکور کئے۔

کلیو لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نے کلیو لینڈ کیولئیرز کویکطرفہ مقابلے کے بعد 105کےمقابلے 141پوائنٹس سے زیر کیا۔