ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 06, 2021

میڈرڈ اوپن خواتین سنگلز ۔ سیمی فائنلز لائن اپ مکمل

میڈرڈ اوپن خواتین سنگلز کاسیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔
عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کر لیا۔کوارٹرفائنلز میں آسٹریلوی ٹینس سٹارکا مقابلہ جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا سے ہوا۔ ایشلے بارٹی نے کویٹووا کو دلچسپ مقابلے کے بعدچھ۔ایک، تین۔چھ اورچھ۔تین سے ہرایا۔سیمی فائنل میں بارٹی کا مقابلہ اسپین کی پاؤلا بدوسا سے ہوگا۔
ایک اور کوارٹرفائنل مقابلے میں بیلاروس کی اریناسبالینکا نے بھی ایونٹ کے لاسٹ فور میں جگہ پکی کی۔بیلجئم کی الیزا مرٹنز سے پہلا سیٹ چھ۔ایک سے جیتنے کے بعد سبالینکا کودوسرے سیٹ میں چار۔صفر کی برتری حاصل تھی کہ مرٹنز میچ سے دستبردار ہوگئیں جس کے بعدسبالینکا کو واک اوور مل گیا۔ سیمی فائنل میں سبالینکا روس کی "اناستاسیا۔ پاولی چنکووا" سے ٹکرائیں گی۔