موسم

  • May 06, 2021

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود رہنے کے ساتھ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوااور شمال مغربی بلوچستان میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،پنجاب ،بالائی سندھ ،کشمیر ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،دادو43، سبی، مٹھی،چھوراورپڈ عیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔