قومی

  • May 06, 2021

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس : ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آبادمیں وزیر خزانہ شوکت ترین کی ز یر صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ ا جلا س میں روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کو مو ثر بنا نے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کیلئے انقلابی پروگرام ثابت ہو گا۔منصوبہ زراعت اور ایس ایم ای سیکٹر کو پاوں پر کھڑا کر سکے گا۔ انہوں نے پروگرام میں شامل بینکوں سے کہا کہ وہ قرض کی تقسیم کا عمل تیز کریں ۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ینگ انٹرپینیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔زراعت، ایس ایم ایز، سروس سیکٹر اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کیلئے زبردست پیکج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کا موقع دینا چاہتے ہیں۔