قومی

  • May 06, 2021

سٹیٹ بنک جمعہ کو بزنس کمیونٹی کے چیک کلئیرکرے گا : اس اقدام سے نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی

صدرڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعہ کے روز بزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرےگا،اس اقدام سے نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدرایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی درخواست پر گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے صدر کو جمعہ کے روز کاروباری برادری کے چیک کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔گزشتہ روز صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور ، میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ملاقات میں صدر مملکت سے درخواست کی تھی۔صدر ایوانِ صنعت و تجارت نے ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔