قومی

  • May 07, 2021

کم لاگت گھروں کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس - وفاقی حکومت ہاؤسنگ منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی : وزیراعظم عمران خان

پنجاب میں کم آمدن افرادکو کم لاگت گھروں کی فراہمی کیلئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے لاہور میں اجلاس ہوا۔وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو سبسڈیز، بینک فئنانسنگ اور افرادی قوت کی فراہمی میں معاونت سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ رولز کی منظوری کےبعد نجی شعبے کی گھروں کی تعمیر میں شمولیت حوصلہ افزا ء ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی جانب سے مجوزہ سائٹس کو سرا ہتےہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت ہاؤسنگ منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔