ٹاپ سٹوری

  • May 06, 2021

کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عام آدمی کی فلاح کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔لاہور میں پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ریاست مدینہ کے اہم اصول تھے۔ طاقتورکوقانون کے تابع لانا اورپاکستان کوحقیقی فلاحی ریاست بنانا ترجیح ہے۔