قومی

  • May 07, 2021

صدرمملکت نے کورونا سے بچاؤ کی دوسری ویکسین لگوالی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کورونا سے بچاؤ کی دوسری ویکسین لگوالی ۔ صدرمملکت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور عام لوگوں کے ہمراہ لائن میں کھڑے ہوکر رجسٹریشن کرائی۔ انہوں نے سنٹر پر فراہم کی جانے والی سہولتوں اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت اس سے پہلے مارچ میں ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر بزرگ شہری ویکسی نیشن ضرورکرائیں۔