تفریح

  • Jun 08, 2021

جیف بیزوس کا بھائی کے ہمراہ خلا کے سفر کا اعلان جیف بیزوس کے ساتھ خلا میں جانے کیلئے سیٹ کی آن لائن نیلامی جاری

دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے بھائی کے ہمراہ اپنی کمپنی کی خلا تک پہلی انسانی فلائٹ میں سفر کا اعلان کردیا۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بھائی کے ہمراہ خلا میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی کو بھائی کے ہمراہ سفر کا آغاز کریں گے۔جیف بیزوس ہی ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک ہیں اوراس کمپنی کی جانب سے خلا تک یہ پہلی انسانی فلائٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل پروفیشنل خلا باز ہی مدار تک جاسکیں ہیں۔ بلیو اوریجن کے کیپسول میں جیف بیزوس اور ان کے بھائی کے ساتھ ایک اور مسافر بھی خلا کا سفر کر سکے گا جس کے لئے سیٹ کی آن لائن نیلامی جاری ہے۔