بین الاقوامی

  • Jun 11, 2021

تین روزہ جی سیون سربراہ کانفرنس کا کل سے بر طانیہ میں آغاز : امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

تین روزہ جی سیون سربراہ کانفرس کل سے بر طانیہ میں شروع ہو رہی ہے۔۔ رکن ممالک کے سربراہان کانفرنس میں شرکت کیلئے نیو کئے پہنچ رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔دورے کے دوران فرسٹ لیڈی جِل بائیڈن بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہیں۔۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد صدر بائیڈن امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے ۔ امریکی صدر آج برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی ملاقات کریں گے۔
کانفر س کے موقع پر امریکی صدر جرمن چانسلر اینجلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے اختتام سے قبل اتوار کے روزامریکی صدر کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات طے ہے۔۔ برطانیہ سے صدر بائیڈن یورپی امریکی سمٹ کے لیے برسلز روانہ ہو جائیں گے۔