قومی

  • Jun 10, 2021

وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا آئسیک کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا آئسیک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں ترکی کےسفیر احسان مصطفیٰ یردکل بھی شریک تھے۔وفد نے وزیراعظم کو کوکا کولا کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری اور مستقبل میں اس سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے حوالے سے منصوبہ بندی پر آگاہ کیا۔وفد نے وزیراعظم کوخیبر پختونخوا میں اپنے آئندہ بیوریج پلانٹ کے منصوبے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائے گا۔ اس نئے پلانٹ کی بدولت مقامی آبادی کے لئے ملازمت کے بلا واسطہ اور بالواسطہ مواقع، ذیلی صنعتوں کے لئے منافع کے امکانات پیدا ہوں گے اور حکومت پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کوکا کولا آئسیک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اور خیبر پختونخوا میں کمپنی کی جانب سے مجوزہ سرمایہ کاری کو سراہا۔ انھوں نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے روشن امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی ترقی اور روزگار کے بھرپور امکانات روشن ہو رہے ہیں۔