قومی

  • Jun 11, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی،آئی ووٹنگ ذیلی کمیٹی اجلاس متعلقہ ادارےاوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلئےانتظامات کریں:صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 2023 کے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیئے رجسٹریشن جلد شروع کرنے پر زوردیاہے۔آئی ووٹنگ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ابھی تک ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں ملی ۔صدر مملکت نے کہاکہ توہین ِ عدالت سے بچنے کیلئے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے ۔متعلقہ ادارے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ،وزارت سائنس وٹیکنالوجی،نادرا اور بیرون ملک مشنزالیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلئےانتظامات کریں۔