بین الاقوامی

  • Jun 23, 2021

بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں، نو منتخب ایرانی صدر

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی سمجھوتے یا گفت و شنید کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیاں عائد رہنے تک وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے مغربی ممالک سے ہونے والی بات چیت کا خیر مقدم کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں ہر صورت قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔