بین الاقوامی

  • Jun 24, 2021

پاکستان سے رابطہ نہ کرنا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا پاکستان امریکہ تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم سے رابطہ نہ کرنا حیران کن ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ پاکستان سے تعاون کئے بغیر افغانستان سے ہمارا انخلا موثر ثابت ہوگا؟ لنڈسے گراہم نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا پر پاکستان سے رابطہ نہ کرنا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے۔