ٹاپ سٹوری

  • Jun 24, 2021

وزیراعظم کی بل گیٹس سے فون پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے سال پولیو پر مکمل قابو پالیا جائے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ رات ان بل گیٹس سے بات چیت ہوئی اور پولیو کے خاتمے کے لئے فاؤنڈیشن کی مدد پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال پولیو کے چھپن کیسز رپورٹ ہوئے اس سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بل گیٹس سے پاکستان میں مائیکروسافٹ انکیوبیشن لیب قائم کرنے کا بھی کہا ہے ۔وزیراعظم عمران خان سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی ٹیلی فون پر بات چیت میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور کرونا وبا کے تناظر میں صحت عامہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مستحق افراد کی سماجی اور اقتصادی بہبود صحت عامہ کی سہولتوں کو فراہمی اور وبائی امراض پر قابو پانے کے حوالے سے فاؤنڈیشن کے کاموں کو سربراہا ۔ پاکستان کےساتھ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں شراکت داری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے عزم ظاہر کیاکہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ کرونا وبا کے باوجود ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیاگیاہے تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔پولیو کے خاتمے کے لئے سات سے گیارہ جون پر خصوصی مہم چلائی گئی جس میں تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔ وزیراعظم نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کوختم کریں گے ۔
بل گیٹس نے قومی مقصد کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت کو سراہا۔وزیراعظم نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے پاکستان کو کوششوں کو اجاگر کیا ۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور حکومتی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے ۔