قومی

  • Jun 24, 2021

وزیرِ اعظم سے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ، سائرہ بانو اور نزہت پٹھان شریک ہوئے۔ملاقات میں بجٹ اور قانون سازی میں خواتین ارکانِ اسمبلی کے مثبت کردار پر گفتگوکی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صوتحال اور بجٹ پر گفتگو ہوئی ۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے وزیر اعظم کو کامیاب سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے کورونا وباء پر قابو اور معیشت کی بحالی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں بجٹ میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے مختص رقم اور صحت کارڈ سے عام آدمی کی بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی پر بھی گفتگو ہوئی۔