قومی

  • Jun 24, 2021

وزیرِ اعظم سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عاصم نذیر، رضا نصراللّہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کوریلیف اور صنعتوں کی سہولت و ترقی کیلئے شامل اقدامات پر گفتگوکی گئی۔عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل کےشعبے سے متعلق امور،موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ اورترقی اور برآمدات میں ا س کےکردار سے متعلق آگاہ کیا ۔انہوں نے اس حوالے سےمزیدبہتری کے لئے تجاویز بھی وزیر اعظم کو پیش کیں۔