بین الاقوامی

  • Jun 25, 2021

جان مکفی نے اسپین کی جیل میں خود کشی کر لی

امریکی ٹیکنالوجی کے ماہر جان مکفی نے اسپین کی جیل میں خود کشی کر لی ۔مکفی نے یہ قدم ہسپانوی ہائی کورٹ کی جانب سے ان کو امریکہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اٹھایا ۔75 سالہ میکفی نے 1980 کی دہائی میں اپنے نام سے اینٹی وائرس سافٹ ویئرپروگرام متعارف کرایا تھا۔میکفی پر ٹیکس چوری کے الزامات کے تحت ٹینیسی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اس سے پہلے نیویارک میں کریپٹو کرنسی فراڈ کیس میں بھی میکفی پر الزام عائد کیا گیا تھا۔
میکافی کو بارسلونا ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا ۔ جیل حکام موت کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔