تفریح

  • Jul 18, 2021

میکسیکو : کورونا کیسز کم ہوتے ہی پرانی ترین سرکس کی رونقیں دوبارہ بحال

میکسیکو میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہوتے ہی وہاں کی مشہور سرکس کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔ لوگ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور فیملی کے ساتھ جا کر سرکس انجوائے کرنے آ رہے ہیں۔ میکسیکو کی حکومت نے ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا ہے اسی لئے دیکھا جا سکتا ہے سرکس انجوائے کرنے والے تمام افراد نے ماسک پہن رکھا ہے۔ میکسیکو میں یہ سرکس بہت پرانی ہے ، اس کا آغاز 1888 میں ہوا مگر کورونا کے پھیلاؤ کے باعث حکام کو کچھ عرصے کیلئے اس کو روکنا پڑا۔ لمبی تاخیر کے بعد اب اس کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔