بین الاقوامی

  • Jul 21, 2021

امریکی صدر کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کے موقعے پر مبارکباد : دنیا کے تمام ابراہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترک ہیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عید کے تہوار کی روایات اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہیں کہ معاشرے کے کم خوش نصیب افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا اہم ہے اور دنیا کے تمام ابراہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترک ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں اپنی اور خاتون اول جل بائیڈن کی طرف سے عید الاضحی منانے والوں کے لئے خوشیوں بھری عید کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔