کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 21, 2021

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ : بابر اعظم کا دوسرانمبر، محمد رضوان کی کیرئر بیسٹ7ویں پوزیشن

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔
بلے بازوں میں قومی کپتان بابر اعظم بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان4درجے ترقی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں۔آسٹریلیا کے ارون فنج کی تیسری پوزیشن ہے۔
بولرز میں شاہین شاہ آفریدی چار درجے ترقی پاکر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری پوزیشن ہے۔
آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر برآجمان ہیں۔