بین الاقوامی

  • Jul 21, 2021

چین میں بارش اور سیلاب سے 12افراد ہلاک

چین میں شدید بارش اور سیلابوں کی وجہ سے وسطی شہر ژینگ ژو میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وسطی صوبے ہینان میں ایک ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔صدر شی جن پنگ نے صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات انتہائی سطح میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایک کروڑ آبادی کے شہر ژینگ ژو سے دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس شہر میں ایک ٹرین بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔