قومی

  • Jul 22, 2021

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی : مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ تین فیصد ، 40افراد جاں بحق،

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس مزید 40 جانیں لے گیا۔ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ تین فیصد ہو گئی ہے ۔ 2 ہزار158نئے کیس رپورٹ ہو ئے ہیں۔ملک بھر میں 34ہزار216ٹیسٹ کئے گئے۔ عید کے موقع پر این سی اوسی نے صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید کے موقع پر جاری کردہ احکامات ، عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصوص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیاگیا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور فیملی تقریبات سے اجتناب کریں۔لو گ ذ مہ داری کا مظاہرہ کریں گے تو ہی کرونا کی چوتھی لہر سے نبرد آزما ہو سکیں گے ۔عیدالاضحٰی کے دوسرے دن ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹر کھول دیئے گئے ہیں ۔این سی او سی نے کہا ہے کہ ایسے لوگ جو ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کروا سکے اپنی پہلی فرصت میں ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔