کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 22, 2021

ہرارے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش کی میزبان زمبابوے کیخلاف 8 وکٹوں سے کامیابی

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 8وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19اوورز میں 152رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ "چکابوا"43اور"ڈیون۔میئرز" 35رنز کےساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 18اعشاریہ پانچ اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کیا۔محمد نعیم اور سومایا سرکار نے نصف سنچری سکور کی۔