ٹاپ سٹوری

  • Jul 22, 2021

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو : پاکستان نے افغان مسئلے کے پرامن حل اور مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کیں

وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے پرامن حل اور مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی ہیں۔ افغانستان میں ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ داسو واقعے کےپیچھے سی پیک مخالف قوتوں کا ہاتھ ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیداکرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی۔اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں