قومی

  • Jul 22, 2021

آرمی چیف کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد : لواحقین سے تعزیت کا اظہار ، قوم کے بہادر سپوت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہری پور میں شہید کیپٹن باسط علی کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے اس بہادر سپوت کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ شہید کیپٹن باسط علی کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کا دفاع کرتے ہوئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ پوری قوم کو بے مثال قربانیاں پیش کرنے والے اپنے ہیروز پر فخر ہے ۔آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔