بین الاقوامی

  • Jul 22, 2021

تاجکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

تاجکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔افغان سرحد کیساتھ ہونیوالی ان مشقوں میں روس اور ازبکستان کے دستوں کے علاوہ تاجکستان کےایک لاکھ حاضر سروس اور ایک لاکھ تیس ہزار ریزرو فوجی حصہ لے رہے ہیں۔افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا اور طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی کے تناظر میں ان فوجی مشقوں کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی ٹرانسپورٹ طیاروں سے ٹینک اوردوسرا بھاری جنگی سازو سامان افغان بارڈرکے قریبی ملٹری بیس پر اتارا جار ہاہے۔