قومی

  • Jul 25, 2021

آج کشمیری عوام بلےپرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بطور سچے سفیر اور دلیروکیل ہر سطح خاص طور پر عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام بلےپرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے۔