ٹاپ سٹوری

  • Jul 25, 2021

آزادجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی45نشستوں پر عام انتخاب

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی45نشستوں پر عام انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سر کاری نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
آزادکشمیرکے10اضلاع میں33حلقوں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی12نشستوں پربھی لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔قانون سازاسمبلی کی8مخصوص نشستوں کاانتخاب بعدکیا جائےگا۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے۔ امن وامان برقرار رکھنے کے لئےپاک فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔