کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 28, 2021

بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بے نتیجہ رہا

بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بے نتیجہ رہا۔
برج ٹاؤن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے ابتدا میں میچ کو 9،9اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے 9اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے۔سمنز 9 ، لوئیس 6 ، کرس گیل 7 اور نکولس پوررن 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آندرے رسل نے 7 اور پولارڈ نے ناٹ آؤٹ 22رنز سکور کئے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔محمد وسیم،محمد حفیظ اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔چارمیچز کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔