کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 29, 2021

آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان ویمنز کرکٹ لیگ

آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان ویمنز کرکٹ لیگ کے سلسلے میں کوئٹہ میں دو میچ کھیلے گئے۔
پہلا میچ سندھ اور پنجاب وارئیرز کے مابین کھیلا گیا۔ پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105رنز پر آؤٹ ہوئی تاہم ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسرامیچ بلوچستان تھنڈرز اور خیبر پشتونخوا سٹارز کے درمیان کھیلا گیاجو کہ ٹورنامنٹ کا سب سے کم اسکور والا میچ رہا۔بلوچستان کی ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 71رنز پر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں کے پی کےکی ٹیم نے پانچ وکٹ پرمطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔