بین الاقوامی

  • Jul 30, 2021

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے باعث دنیا بھرمیں جاری وباء کی لہر میں مزید شدت آگئی ہے

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے باعث دنیا بھرمیں جاری وباء کی لہر میں مزید شدت آگئی ہے۔اڑتالیس روز کے بعدایک دن میں اموات کی تعداد10ہزار کا ہندسہ عبورکر گئی ہے۔24گھنٹےمیں 10ہزار234مزیداموات کے بعدعالمی سطح پرہلاکتوں کی تعداد42لاکھ 13 ہزارسےتجاوزکر گئی ہے۔ دنیا بھرمیں 6لاکھ 51ہزارمزیدافرادکورونا اورڈیلٹاوائرس کاشکار ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد19کروڑ73لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکامیں کورونا کے کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔110روزکے بعددوبارہ 84ہزارسے زائدافرادمتاثرہوئےہیں۔سب سے زیادہ کیسزریاست فلوریڈااورٹیکسس سے سامنےآئے۔فلوریڈامیں 16ہزاراورٹیکسس میں ساڑھے نوہزارسے زائدمثبت کیس رپورٹ ہوئے۔مثبت کیسز کے لحاظ سے بھارت دوسرےاوربرازیل تیسرے نمبر پر موجودہے۔
دوسری جانب امریکی حکومت نےنیویارک کےشہریوں کوانسدادکورونا ویکسین لگوانے پر100ڈالرزانعام دینےکااعلان کیاہے۔نیو یارک شہر کے مئیر بِل ڈی بلاسیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایک منصوبہ بنارہےہیں جس کےتحت ویکسین لگوانےوالےشہریوں کوانعام دیاجائےگا۔انہوں نےامیدظاہرکی کہ اب شہری بڑی تعدادمیں ویکسین لگوائیں گے۔