کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 30, 2021

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرا ٹی ٹونٹی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل گیانا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بارباڈوس سے گیانا پہنچ گئی ہے۔
برج ٹاؤن میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان پہلامیچ بے نتیجہ رہا۔بارش کے باعث مقابلہ نو۔نو اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے 9اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے۔سمنز 9 ، لوئیس 6 ، کرس گیل 7 اور نکولس پوررن 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آندرے رسل نے 7 اور پولارڈ نے ناٹ آؤٹ 22رنز سکور کئے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔محمد وسیم،محمد حفیظ اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوئی۔امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔