کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 30, 2021

آخری ٹی 20میں بھارت کو 7وکٹوں سے شکست : سری لنکا نےٹی 20سیریز1۔2سے جیت لی

سری لنکا نےبھارت کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 8وکٹوں پر 81رنزبنائے۔ کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 23رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے وینیدو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک آسان ہدف ملا جو انہوں نے15ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دھنانجیا ڈی سلوا نے 20 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23 اور میچ کے ہیرو وینیندو ہسارنگا نے 9 گیندوں پر 14رنز بنائے۔وینیندو ہسارنگا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔